Categories: تازہ ترین

خیبر پختونخوا، ایم ڈی کیٹ امتحان کے موقع پر پشاور سمیت 8 اضلاع میں موبائل سروس جزوی و مکمل بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور (خبر نگار خصوصی)
صوبائی حکومت نے 22 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر انتہائی سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے 8 اہم اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی یا مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ متعدد امتحانی مقامات کے قریب انٹرنیٹ کیفے بھی بند رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب، صوبائی حکومت نے یہ امتحان ’ایٹا‘کے ذریعے منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی اقدامات:<پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات اور ڈیرہ سمیت 8 اضلاع میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کیفے بند رہیں گے۔

ایٹا کی نگرانی: صوبائی حکومت کا امتحان ایٹا کے ذریعے کرانے کا فیصلہ۔

پی ایم ڈی سی کے تحفظات: پی ایم ڈی سی پہلے ہی ایٹا کے امتحانی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا موقف اختیار کر چکی ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

8 گھنٹے ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

12 گھنٹے ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

12 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

13 گھنٹے ago

وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ…

1 دن ago

ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان، مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، محمد حسن کی پہلی پوزیشن

لاہور (سپيشل رپورٹر) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے نتائج کا باقاعدہ…

1 دن ago