پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے تعلیمی میدان میں تاریخ رقم کر دی۔ کانووکیشن کے دوران طالبات نے میڈلز کی برسات کر دی، جس میں طالبہ قندیل مرتضیٰ 17 گولڈ میڈلز حاصل کر کے سب پر بازی لے گئیں۔
ہری پور سے تعلق رکھنے والی طالبہ قندیل مرتضیٰ نے اپنی غیر معمولی محنت سے میڈیکل کی تعلیم میں 17 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ تقریب کے دوران جب قندیل کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں میڈلز پہنائے اور ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی حوصلہ افزائی کی۔
قندیل مرتضیٰ کے والد، جو پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر ہیں، اپنی بیٹی کی کامیابی پر نہال نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جاتی ہے؛ ان کی ایک بیٹی ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی افسر ہیں، دوسری پی ایچ ڈی ہولڈر اور بیٹا انجینئر ہے۔
کالج کی دیگر طالبات نے بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کیں
صوبائی تعلیمی حلقوں اور عوامی سطح پر ان طالبات کی کامیابی کو صوبے کے لیے فخر کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود قندیل مرتضیٰ جیسی طالبات کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…