New school timing in Ramzan2026
لاہور(سپیشل رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے لیے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، رمضان کے دوران سکولوں کے اوقات درج ذیل ہوں گےسنگل شفٹ سکولزپیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہونگے جبکہجمعہ کوصبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہونگے اسی طرحڈبل شفٹ / آفٹر نون سکولز پیر سے جمعرات (صبح کی شفٹ) صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوا کرۓ گی اورپیر سے جمعرات (شام کی شفٹ) دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوا کرۓ گی اورجمعہ کو(شام کی شفٹ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوا کرۓ گی نوٹ طالبات کے سکولوں کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ تمام گرلز سکول مذکورہ بالا اوقات سے 15 منٹ پہلے کھلیں گے اور 15 منٹ پہلے ہی بند کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو آمد و رفت میں آسانی رہے۔یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر تمام متعلقہ حکام اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ایجوکیشن) کو صوبے بھر میں عمل درآمد کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…