شانگلہ (نامہ نگار)
شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے کی تجویز کو تعلیمی و عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ضلع میں فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا
لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا
اہالیانِ علاقہ اور تعلیمی حلقوں نے موقف اپنایا ہے کہ ضلع شانگلہ میں پہلے ہی روزگار کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث یہاں کے لوگ کوئلے کی کانوں میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر جنازے واپس آتے ہیں۔ ان حالات میں نوجوانوں کو اپنے ہی ضلع میں معیاری فنی و تکنیکی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
تاکہ انہیں مختلف شعبوں میں ہنر مند بنا کر خطرناک پیشوں پر انحصار کم کیا جا سکے اور وہ باوقار روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں
ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کو الگ الگ مقامات پر برقرار رکھا جائے اور فنی تعلیم کے اس اہم ادارے کو ختم کرنے یا محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…
میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…
لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) نے ملک بھر…