Categories: داخلےسکولز

صوبے بھر میں آٹھویں کے بورڈ امتحانات ،رول نمبر سلپس کا بحران سنگین

صوبے بھر میں آٹھویں کے بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع، رول نمبر سلپس کا بحران سنگین

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہو رہا ہے، جس میں تقریباً 10 لاکھ امیدوار حصہ لیں گے۔ تاہم، امتحانات سے چند روز قبل سینکڑوں طلباء کو رول نمبر سلپس جاری نہ ہونے کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکٹاء (PECTA) نے رول نمبر سلپس اینرولمنٹ ریکارڈ کی بنیاد پر جاری کی ہیں، لیکن اکتوبر کے بعد سکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو تاحال رولنمبر سلپس فراہم نہیں کی جا سکیں۔ اس انتظامی غفلت کے باعث طلباء اور ان کے والدین شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

امتحانی عمل کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ذرائع نے اہم وضاحت کی ہے کہ جن امیدواروں کو رول نمبر سلپس نہیں ملیں، وہ بھی امتحانی مراکز میں بیٹھ سکیں گے۔ ایسے طلباء کو اپنے متعلقہ سکول کے اساتذہ کے ہمراہ سینٹر جا کر اپنی انٹری کروانی ہوگی۔

دوسری جانب، محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ امیدواروں کے لیے امتحانی مراکز اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور پرامن بنایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago