سوات (ایجو کیشن رپورٹر) سوشل میڈیا پر طالب علم کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ سیدو شریف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسکول کے طلباء کی جانب سے اپنے ہی اسکول فیلو کی قابلِ اعتراض ویڈیو زیرِ گردش تھی۔ پوسٹ کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن کو کارروائی کا حکم دیا۔
جعلی ڈگری، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ نیب افسر کے خلاف مقدمہ
ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان عبداللہ ولد یعقوب، صابر ولد اقبال حسین اور محمد بلاول ولد فرمان ساکنان آخون بابا کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے اپنے ہی اسکول کے جماعت نہم کے طالب علم کو پارٹی کے بہانے حجرے میں لے جا کر اس کے ساتھ بدفعلی کی، اس کی برہنہ ویڈیو ریکارڈ کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے مرکزی علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول چوبرجی میں ایک منفرد…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے غیر اعلانیہ چھٹیاں ختم کرنے اور نہم…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں وزیراعظم یوتھ…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہوم اسٹیشن سے باہر امتحانی یا پریکٹیکل…
لاہور (سپیشل رپورٹر) سرکاری سکولوں اور دفاتر میں حادثات، ہنگامی حالات اور کسی بھی غیر…