علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ
دونوں جامعات ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فاصلاتی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کریں گی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کی ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد فاصلاتی اور آن لائن تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اور طلبہ کی معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں جامعات ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز کے استعمال میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی تاکہ طلبہ کو گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:تعلیمی روابط کی مضبوطی
بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر، وائس ایڈمرل عابد حمید نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی تعلیم کے فروغ کا کلیدی ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے روابط مضبوط کرے گی بلکہ ملک میں فاصلاتی تعلیم کے نظام کو بھی مزید مستحکم بنائے گی۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…