کراچی یونیورسٹی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

کراچی یونیورسٹی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی میں منگل کے روز پاکستان کی مسلح افواج اور ان کے حالیہ آپریشن ’غضبُ للحق‘ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔

ریلی کا آغاز جامعہ کے نئے انتظامی بلاک سے ہوا، جو جوش و خروش کے ساتھ آزادی چوک تک گئی اور بعد ازاں واپس نئے انتظامی بلاک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی، مختلف کلیہ جات کے ڈینز، شعبہ جات کے صدور، اساتذہ، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کا ثبوت دیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ فضا "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آپریشن ’غضبُ للحق‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago