Categories: Uncategorized

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں استقبالِ رمضان اور تقریبِ تقسیمِ قرآن کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں استقبالِ رمضان کی روح پرور تقریب
شرکاء میں قرآنِ مجید کے مترجم نسخے تقسیم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں استقبالِ رمضان اور تقریبِ تقسیمِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اگر رمضان المبارک اور قرآن کی برکت کے باوجود ہماری زندگیوں میں عفو و درگزر، اخلاقی پاکیزگی اور برداشت پیدا نہ ہو تو یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قرآن ایک مکمل ضابط حیات ہے جسے سمجھ کر اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔تقریب کا اہتمام کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ کے شعبہ فکرِ اسلامی، تاریخ و ثقافت نے کیا۔ اس موقع پر ڈین کلیہ، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک قرآنِ کریم کے نزول کا بابرکت مہینہ ہے اور ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے۔ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے جبکہ ڈاکٹر ثناء اللہ نے بتایا کہ شعبہ قرآن و تفسیر رمضان میں تجویدُ القرآن کی خصوصی کلاسز کا انعقاد کر رہا ہے۔آخر میں شرکاء میں قرآنِ مجید کے مترجم نسخے بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس، ڈینز، پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے قرآنِ مجید سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس روح پرور اور بامقصد تقریب کو نہایت مفید اور بروقت قرار دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

28 منٹس ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

50 منٹس ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

19 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

19 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

19 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

21 گھنٹے ago