اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ اور ٹیوٹر پورٹل آخری تاریخ پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے شدید فنی خرابی کا شکار ہو کر کریش کر گیا، جس کے باعث ہزاروں طلبہ اور ٹیوٹرز شدید مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات 11 بجے تک طلبہ کے لیے اسائنمنٹس اپ لوڈ کرنے اور ٹیوٹرز کے لیے مارکنگ کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر تھی۔ ماضی کے برعکس اس مرتبہ ٹیوٹرز کو مارکنگ کے لیے ایک ہفتے کی بجائے انتہائی محدود وقت دیا گیا، جس کی وجہ سے پورٹل پر یکدم ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ بڑھا اور سسٹم بیٹھ گیا۔ ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن کے باوجود طلبہ اور اساتذہ پورٹل لاگ ان کرنے میں ناکام رہے۔
طلبا اور ٹیوٹرز کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات اور تکنیکی دشواریوں کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب طلبہ اپنی اسائنمنٹس جمع کروانے اور ٹیوٹرز چیکنگ کا عمل 31 اگست تک مکمل کر سکیں گے۔
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…