ملائیشین یونیورسٹی کے وفد کا یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ، باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

کمالیہ ( ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف کمالیہ کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی روابط کے فروغ کے سلسلے میں ملائشیا کی یونیورسٹی ٹیناگا نیشنل کے کالج آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیٹکس کی سینئر فیکلٹی ممبر اور انٹرنیشنل آفس میں گلوبل ایکسچینج اینڈ موبیلیٹی کی سربراہ ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے جامعہ کا اہم دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون، طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج اور علمی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے ”عصر حاضر کے تعلیمی منظرنامے میں مصنوعی ذہانت کا کردار“ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر بھی دیا اور تعلیم و تحقیق میں مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دورے کے دوران یونیورسٹی آف کمالیہ اور ملائیشین ماہرِ تعلیم کے درمیان باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کی دستاویز پر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈاکٹر نور شوہانی زامین نے دستخط کیے۔ مجوزہ تعاون میں مشترکہ تحقیقی منصوبے، پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی مشترکہ نگرانی، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے اور دیگر علمی شعبے شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلیمی شراکت داری تحقیق، جدت، اور طلبہ و اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سرکاری سکولوں میں عالمی زبانوں کے کورسز کا آغاز، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، چینی اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ نگرانی اور ایلیمنٹری…

11 گھنٹے ago

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی توثیق کرتے ہوئے متعدد ایسوسی…

11 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے نئے اساتذہ اور افسران میں تقرر نامے تقسیم کر دیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد…

12 گھنٹے ago

کالج لائبریریز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، معیاری کتب طلبہ کے علمی و تحقیقی معیار کو بہتر بناتی ہیں،راحیلہ درانی

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے کوئٹہ کے 21…

12 گھنٹے ago

نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد، 1600 طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت

بستی ملوک (نامہ نگار) نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں نئے تعلیمی سیشن کے…

13 گھنٹے ago

ہراسمینٹ سے بچاؤ اور قانونی حقوق، سی پی او ملتان کا کوتھم کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے…

13 گھنٹے ago