Categories: Uncategorized

دانش سکول منکیرہ کا افتتاح

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھکر میں دانش اسکول منکیرہ کا افتتاح اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیں اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک پیک ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے منکیرہ کے3 سکولوں کے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جس پر، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ کا درجہ دے دیاگیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کی، ان کی محنت اور عزم کو سراہا اور نصیحت کی کہ "دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور مضبوط بنیں۔” انہوں نے طالبات کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا اور دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں بلوچستان کی تین طالبات کی سالگرہ منائی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ محنت کریں، کبھی ڈریں نہیں، اور علم حاصل کریں کیونکہ علم اور تعلیم سے عزت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور ماں کے طور پر پنجاب بھر میں اپنی بیٹیوں کے لیے جو ممکن ہو کرے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

1 گھنٹہ ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

3 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

7 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

7 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

1 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

1 دن ago