میٹرک نتائج، بورڈز کا ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے پرچوں کی ری چیکنگ کا آغاز

صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز نےمیٹرک امتحانات کے ممکنہ ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے پرچوں کی دوبارہ جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے
​تمام تعلیمی بورڈز کے نمایاں طلبہ کی کراس ویلیڈیشن دوسرے بورڈز کے ماہر امتحانی عملے سے کروائی جا رہی ہے، نتائج کی بروقت اور شفاف تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
​صوبے بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کو مزید شفاف، منصفانہ اور معیاری بنانے کے لیے ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ (کراس ویلیڈیشن) کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل 6 اگست سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اس کراس ویلیڈیشن کے تحت لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز (راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور ڈی جی خان بورڈ) کے نمایاں طلبہ کے پرچوں کی جانچ دوسرے بورڈز کے ماہر امتحانی عملے سے کروائی جا رہی ہے تاکہ مارکنگ کے عمل میں کسی ممکنہ غلطی یا تفاوت کو دور کیا جا سکے اور تمام بورڈز میں یکساں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد امتحانی نظام میں شفافیت، غیر جانبداری اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اگر دوبارہ جانچ کے دوران کسی پرچے کے نمبروں میں نمایاں فرق سامنے آتا ہے تو متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق اس کا جائزہ لے کر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
​تعلیمی بورڈز کی جانب سے کراس ویلیڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج 6 اگست کو جاری کر دیے جائیں اور طلبہ کو درست، شفاف اور قابل اعتماد نتائج کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

3 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

4 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

5 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

5 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

9 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

10 گھنٹے ago