Categories: بریکنگ نیوز

نویں جماعت کے خراب نتائج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جماعت نہم کے امتحانی نتائج میں عدم اطمینان پر شدید خفگی کا اظہار کرتے ہوئے خراب نتائج کے حامل اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ وڈیو لنک اجلاس میں اسکول ایجوکیشن سے متعلق اہم بریفنگ دی گئی، جس میں تعلیمی نظام اور اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد بنیادی فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اہم فیصلے اور نکات

خراب رزلٹ پر ایکشن اور انعامات: نویں جماعت میں 20 فیصد سے کم رزلٹ دینے والے اسکولوں اور اساتذہ کے خلاف فوری ایکشن کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ بہترین امتحانی نتائج دکھانے والے اسکولوں کو انعامات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

نتائج ٹیچرز کی کارکردگی سے منسلک: طلبہ کے امتحانی نتائج کو اساتذہ کی کارکردگی (Performance) سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں صرف پوائنٹ اسکورنگ سے کام نہیں چلے گا، اساتذہ کی محنت طلبہ کے رزلٹ میں نظر آنی چاہیے۔

امتحانی نظام اور مانیٹرنگ: ہر جماعت میں ماہانہ اور سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کی بہتر نگرانی کے لیے ایک "یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ” (Unified Monitoring App) بھی متعارف کروائی جائے گی۔

کمزور طلبہ کے لیے ایوننگ کوچنگ: پڑھائی میں کمزور طلبہ کو اسکولوں سے نکالنے کے رجحان کی سخت حوصلہ شکنی کی گئی اور ایسے بچوں کے لیے سرکاری اسکولوں میں ایوننگ کوچنگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت: وزیراعلیٰ نے 45 دن کے اندر ہیڈ ٹیچرز کی تمام خالی آسامیاں پر کرنے اور تمام سرکاری سکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

اصلاحاتی پلان اور آؤٹ سورس اسکولز اگلے ہفتے اسکول ایجوکیشن ریفارمز کا مکمل پلان اور ٹائم لائن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے معائنہ کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری…

9 گھنٹے ago

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) طلبہ ریلیف سکیم کے تحت پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات کو…

9 گھنٹے ago

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے لیے ایک ماہ کے اندر سکول کھولنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سوشل ویلفیئر، عشر، زکوٰۃ و بہبودِ نسواں…

9 گھنٹے ago

نئی گریڈنگ پالیسی نے تباہی مچا دی، نویں جماعت جنرل گروپ میں 64 فیصد طلبہ فیل، کامیابی کی شرح میں 18 فیصد کمی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نافذ کی جانے والی…

11 گھنٹے ago

پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سرگودھا یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات…

11 گھنٹے ago

پروفیسر ڈاکٹر محمد حسان یونیورسٹی آف ساہیوال کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد حسان کو 4 سال…

12 گھنٹے ago