Categories: تازہ ترین

دورانِ تدریس اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی عائد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں تدریسی عمل کے دوران اساتذہ کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ موقف کے مطابق کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے تعلیمی عمل شدید متاثر ہوتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، کسی حقیقی سرکاری ضرورت یا ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اساتذہ کو محدود حد تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

نویں جماعت کے خراب نتائج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے تمام اسکول سربراہان (ہیڈز) کو ان ہدایات پر بلا تاخیر اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ انتظامی سربراہان تدریسی عمل کے دوران اس پابندی کی کڑی نگرانی کریں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلا ضرورت اور دورانِ تدریس موبائل فون کا استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت قانون جوئی اور محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے جانے والی بچی سے گلی میں نازیبا حرکت…

15 گھنٹے ago

آزاد کشمیر،کالجز کے لیے نیا تعلیمی شیڈول جاری، ہفتہ اور اتوار تعطیل

مظفر آباد(سپیشل رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے تمام سرکاری و نجی کالجز میں پیر…

18 گھنٹے ago

"نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور ملک کی سمت کا تعین کرنے والی قوت ہیں” فیصل کریم کنڈی

پشاور(سپیشل رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی…

24 گھنٹے ago

ترکیہ کے 18 رکنی اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد کا نسٹ کا دورہ، باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) ترکیہ کی معروف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور اعلیٰ تعلیمی…

1 دن ago

جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا تاریخی کارنامہ، لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل

لاہور/سکردو(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے ہونہار طالب علم اور نوجوان ایتھلیٹ…

1 دن ago

گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج روڈ بلاک، ٹریفک معطل

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ اور…

1 دن ago