وزیر تعلیم پنجاب کا سکول میں پہلا دن: بیدیاں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھر میں خود تدریس کی، طلباء میں گھل مل گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پبلک سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کے آغاز پر بیدیاں کے علاقے لدھر میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی تفتیش کے بجائے خود کلاس روم کا رخ کیا اور تیسری و پانچویں جماعت کے بچوں کو انگلش اور ریاضی کا سبق پڑھایا۔

کلاس کا آغاز کرنے سے قبل وزیر تعلیم نے طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ان کی اسسمنٹ کی اور پھر تدریسی عمل کا آغاز کیا۔ وزیر تعلیم کے دوستانہ انداز کے باعث بچے پہلے ہی روز ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس موقع پر ایک طالب علم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سر! معلوم ہی نہیں ہو رہا کہ آپ ہمارے وزیر ہیں یا نئے ٹیچر۔”

تدریس کے ساتھ ساتھ رانا سکندر حیات نے طلباء کو صفائی، اخلاقیات اور برداشت و تحمل کی اہمیت پر بھی خصوصی لیکچر دیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول میں سہولیات کے فقدان کا جائزہ لیتے ہوئے واٹر کولر اور سپورٹس کٹس کی فوری فراہمی کی ہنگامی ہدایات جاری کیں۔

وزیر تعلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

  • آج تعلیمی اصلاحات کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

  • وزراء کا یوں فیلڈ میں جا کر کارکردگی کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ مریم نواز کے اصلاحاتی ویژن کی حقیقی عکاسی ہے۔

  • خود سکول جا کر پڑھانا سکولوں کی نگرانی اور تعلیمی نظام کی بہتری کا ایک منفرد عملی ماڈل ہے۔

  • اس اقدام سے سکولوں کی ابتر صورتحال اور معیارِ تعلیم کے حقیقی زمینی حقائق سامنے آئیں گے جن کی روشنی میں فوری اقدام کیے جائیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ہونہار سکالرشپ کی منظوری ، فیسوں میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی…

1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا کا بڑا تعلیمی فیصلہ، نویں سے بارہویں تک نیا قومی نصاب نافذ، 2027ء سے یکساں امتحانات کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں…

2 گھنٹے ago

سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول کا 17 ستمبر سے لاڑکانہ میں انعقاد

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…

13 گھنٹے ago

جامعہ سیالکوٹ میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا پروقار انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…

14 گھنٹے ago

پیٹرولیم بحران، خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان، 2 ماہ کے لیے نیا شیڈول جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں درپیش پیٹرولیم بحران اور ایندھن کی بچت…

14 گھنٹے ago

جامعہ پشاور کی ہٹ دھرمی، ڈگریوں کی عدم فراہمی پر 100 سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی نیڈ بیسڈ سکالرشپ حاصل کرنے…

14 گھنٹے ago