ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، فائرنگ و لاٹھی چارج سے 6 افراد زخمی، تدریسی سرگرمیاں معطل

ٹنڈوجام (نامہ نگار) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی کراپ پروڈکشن فیکلٹی میں کلاس روم کے اندر کرسی پر بیٹھنے کے معمولی تنازع پر طلبہ کے دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔ تصادم کے دوران مبینہ فائرنگ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کرسی پر بیٹھنے کی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے سنگین جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں یہ معاملہ مکرانی اور کلہری برادریوں کے درمیان تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا، تاہم دونوں گروہوں کے افراد وہاں بھی پہنچ گئے جہاں دوبارہ جھگڑا شروع ہو گیا اور ہسپتال کا علاقہ بھی میدانِ جنگ بن گیا۔

زخمیوں میں روشن علی کلہری، گل زمان کلہری، زاہد مکرانی، علی مکرانی بلوچ اور الیاس مکرانی بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔

تصادم اور کشیدہ صورتحال کے باعث سندھ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے منگل اور بدھ کے درمیانی جھگڑے کے بعد آج 2 ستمبر کو تمام تدریسی سرگرمیاں معطل  رکھیں، جبکہ پولیس نے مزید تصادم روکنے کے لیے علاقے میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

6 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

6 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

17 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

21 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

22 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

22 گھنٹے ago