پنجاب، نئے تعلیمی سال کے لیے 30 ملین سے زائد درسی کتب کی اشاعت، مفت تقسیم کا عمل شروع
راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے نئے تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے صوبے کے 38 ہزار سرکاری اسکولوں میں
درسی کتب کی فراہمی کا جامع منصوبہ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ کے لیے مجموعی طور پر 30.163 ملین کتب شائع کی ہیں، جن میں نویں اور دسویں جماعت کے نئے کورسز کی کتابیں بھی شامل ہیں۔
کتب کی تقسیم کا شیڈول اور طریقہ کار:
پہلا فیز: پہلے مرحلے میں 23.97 ملین کتب مفت تقسیم کی جائیں گی، جس کے لیے کتب کی ویئر ہاؤسز سے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ایجوکیشن دفاتر میں ترسیل شروع ہو چکی ہے۔
تقسیم کا آغاز: اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کو 6 اپریل سے کتابوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
فیصد تناسب: نرسری سے تیسری جماعت تک تمام طلبہ کو 100 فیصد کتب ملیں گی۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کے لیے 80 فیصد، جبکہ چھٹی سے نویں جماعت کے لیے 50 فیصد نئی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ دسویں جماعت کے تمام طلبہ کو 100 فیصد نئی کتابیں دی جائیں گی۔
دوسرا فیز: دوسرے مرحلے میں اسکولوں کی تحریری ڈیمانڈ پر بقیہ کتب تقسیم کی جائیں گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…