لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ طلباء کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ رواں تعلیمی سال ان امتحانات کا انعقاد ‘پیکٹا’ (PECTA) کے تحت کیا جائے گا، جس میں دونوں جماعتوں کے تمام مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔
خبر کے اہم نکات
شریک طلباء کی تعداد امتحانات میں مجموعی طور پر 21 لاکھ طلباء حصہ لیں گے، جن میں 5ویں جماعت کے 11
لاکھ اور 8ویں جماعت کے 10 لاکھ طلباء شامل ہیں۔
پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف
مضامین اور پرچے کا پیٹرن آٹھویں جماعت کے طلباء کے 10 مضامین جبکہ پانچویں جماعت کے طلباء کے 6 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ پیکٹا کی جانب سے فراہم کردہ سوالیہ پرچوں میں 40 نمبر معروضی (MCQs) اور 60 نمبر تحریری سوالات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
طلباء کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز ان کے قریبی سکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ پیکٹا نے طلباء کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے 30 ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔
امتحانات اور نتائج کا شیڈول پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات فروری 2027 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے، جبکہ امتحانی نتائج کا اعلان مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔
پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی زوال اور یونیورسٹیوں کی…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نان…
پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ…
لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ کے علاقے میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی چوک اعظم سکول…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ…