لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ شوکاز نوٹس نہیں ملے گا، نوکری سے برخاست ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 2
سالوں میں معیار تعلیم مجموعی طور پر بلند ہوا ہے لیکن شفافیت اور نقل مافیا کے خاتمے کے بعد نتائج کی شرح میں فرق پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی سنٹر میں نقل ہوئی یا کہیں پیپر لیک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نویں کلاس کا نصاب گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق اپڈیٹ
اور شارٹ کیا گیا ہے جبکہ آن سکرین مارکنگ کا تجرباتی طور پر آغاز کیا ہے۔
اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں بند
آئندہ سال یہ سسٹم مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔ پریکٹیکل امتحانات کی مارکنگ بھی پہلی مرتبہ بورڈز میں کی گئی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ بورڈ میں
کی جانے والی حالیہ ریفارمز اور مارکنگ سسٹم تبدیل اور سخت کیے جانے کے بعد امتحانی نتائج میں تبدیلی آنا معمولی بات ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ نتائج کے حوالے سے کمیٹی تشکیل کر رہے ہیں جبکہ 20 فیصد تک رزلٹ والے 2200 سکول منتحب کر لئے گئے ہیں جہاں کے اساتذہ کو خراب نتائج پر شوکاز نوٹس نہیں ملے گا
بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنگ اساتذہ کو ایوارڈ دینے جا رہے ہیں۔ آؤٹ سورس سکولوں کا نتیجہ مجموعی طور پر 81 فیصد آیا ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ کچھ اساتذہ کی کارکردگی بہتر نہیں ہے، ان کا فیصلہ کرنے میں ہم حق بجانب ہیں۔ مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سال سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انرولمنٹ کی شرح کم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پبلک کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ ریکارڈ پر ہے
کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…
میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…
پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…
پشاور (کورٹ رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل…
پشاور (نامہ نگار) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا کے حکم پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر…