لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے اسکولوں کے لیے "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” اور "قومی اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو” کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس میں ملک بھر کے 100 اضلاع سے اسکولز شرکت کریں گے۔
اس پروگرام کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے پی سی بی کے سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شیرون نے اسکولز کرکٹ مینٹور مصباح الحق کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔
اسامہ شیرون نے بتایا کہ پی سی بی اس پروگرام کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گا اور اسپانسرشپ کے ذریعے بھی فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پی سی بی کے اپنے کوچز کے ذریعے چلایا جائے گا جبکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی اخلاقی سپورٹ حاصل ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دنیا کے عظیم کھلاڑیوں (جیسے برائن لارا اور مرلی دھرن) کی طرز پر پاکستان کو بھی اسکول کرکٹ سے بہترین نیا ٹیلنٹ میسر آئے گا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے یونیورسٹی آف…
حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…