Categories: تازہ ترین

پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پالیسی میں نرمی، متبادل آپشن کی منظوری

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کی پالیسی میں اہم نرمی کر دی ہے۔ نئی منظوری کے تحت اب پرائیویٹ اسکولوں کے لیے کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی لازمی شرط کو نرم کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انجینئرز کو اختیارات تفویض حکومت کے نئے متبادل فیصلے کے مطابق، پرائیویٹ اسکول اب پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے رجسٹرڈ کسی بھی سول انجینئر یا فرم سے اپنی عمارت کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کی ضلعی رجسٹریشن اتھارٹیز کو ان نئے احکامات پر فوری اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

طلبہ اور عملے کا تحفظ اولین ترجیح اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی رجسٹریشن کے عمل میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبا اور اسکول عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ای او نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے طریقہ کار کے تحت اپنے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ فوری حاصل کریں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

6 منٹس ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

10 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

10 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

10 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

11 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

11 گھنٹے ago