ایچ ای سی

ڈگریوں کی تصدیق اب منٹوں میں, ایچ ای سی کا جون 2026 سے ‘بلاک چین’ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

ڈگریوں کی تصدیق اب منٹوں میں: ایچ ای سی کا جون 2026 سے ‘بلاک چین’ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کے روایتی اور دشوار گزار عمل کو جدید ترین ‘بلاک چین’ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ منصوبے کے مطابق، 30 جون 2026 تک اس نئے نظام کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد طلبہ کو تصدیق اور توثیق کے لیے یونیورسٹیوں یا ایچ ای سی کے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

دستاویزات کے مطابق، اس جدید فریم ورک کا مقصد تمام جامعات کے تعلیمی ریکارڈ کو ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کرنا ہے۔ نئے نظام کے تحت یونیورسٹیوں کو خصوصی ڈیش بورڈز دیے جائیں گے جہاں سے وہ ڈیٹا کی تصدیق کریں گی، جس کے بعد کیس خودکار طریقے سے ایچ ای سی کو منتقل ہو جائے گا۔ تصدیق مکمل ہونے پر طلبہ کی اسناد بلاک چین پر ‘ناقابلِ ترمیم’ (Immutable) ڈیجیٹل اسناد کی شکل میں محفوظ کر دی جائیں گی، جنہیں دنیا بھر میں کہیں بھی آجر اداروں یا تعلیمی اداروں کے ساتھ براہِ راست شیئر اور فوری تصدیق کرایا جا سکے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈگریوں کی جعل سازی کا راستہ بند ہوگا بلکہ ڈیٹا کی حفاظت اور شفافیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

بلاک چین سسٹم کے نمایاں فوائد

فوری تصدیق: یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کے ذاتی دوروں کی ضرورت ختم۔

جعلسازی کا خاتمہ: ڈیجیٹل اسناد ناقابلِ تبدیلی ہوں گی، جس سے جعلی ڈگری بنانا ناممکن ہوگا۔

عالمی رسائی: طلبہ اپنی اسناد کسی بھی وقت اور کہیں بھی آجر اداروں کو آن لائن دکھا سکیں گے۔

شفافیت: ڈیٹا کی درستگی اور ‘ریئل ٹائم’ تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

16 منٹس ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

4 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

5 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

23 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

23 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

23 گھنٹے ago