کامسیٹس یونیورسٹی اور چینی تجارتی ادارے میں صنعت، مصنوعی ذہانت اور زراعت میں شراکت داری کا ایم او یو طے۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تعلیمی روابط
کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو لاہور میں چین کی کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت کے پاکستانی آپریٹنگ ادارے کے طور پر خدمات
انجام دیتی ہے۔
کے پی کے ،1400 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی،بند کرنے کی سفارش
اس شراکت داری کے تحت صنعت، مصنوعی ذہانت ، زراعت، آٹوموٹو، سپلائی چینز ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور بائیو فارماسیوٹیکلز
جیسے ترجیحی شعبوں میں تحقیق و ترقی کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ اس تعاون کا بنیادی مقصد مشترکہ تحقیق، علمی
اشاعتوں کا فروغ، صنعتی ضروریات کے مطابق جدت طرازی، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کرنا ہے۔ مزید برآں، اس معاہدے
کے تحت صنعتی اداروں کا تفصیلی سروے کیا جائے گا جبکہ طلبہ اور اساتذہ کو چینی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور بین
الاقوامی تجارتی نیٹ ورکس کے ساتھ براہِ راست روابط اور نیٹ ورکنگ قائم کرنے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔
پشاور (خبر نگار خصوصی) پشاور میں دیر کالونی کے افسوسناک سانحے کے تناظر میں شہر…
شانگلہ (نمائندہ خصوصی) شانگلہ میں ایک نجی سکول کے بچوں کی جیپ خوفناک حادثے کا…
پشاور(سپیشل رپورٹر)ضلع باجوڑ میں سکولوں کے سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کے دوران معائنہ کیے گئے تمام…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبے…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران…