Categories: بریکنگ نیوز

کےپی کے میں 2ارب روپے کی لاگت سے20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(سپیشل رپورٹر)خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کی مجموعی لاگت دو ارب روپے تجویز کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا انٹرن شپ پروگرام کے خدوخال، تیاریوں اور عملی نفاذ کے طریقہ کار پر گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم وسماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کو بریفنگ دی گئی جہاں بتایا گیا کہ تین ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کی مجموعی لاگت 2 ارب روپے تجویز کی گئی ہے اور انٹرن شپ پروگرام میں 50 فیصد کوٹہ مردوں اور 50 فیصد خواتین کے لیے مختص ہوگا۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سی جی پی اے کے حامل گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے، خیبرپختونخوا ڈومیسائل کے حامل گریجویٹس کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی اور گریجویٹس کو ترجیحی صنعتوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور کاروباری اداروں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام میں نجی شعبے کے اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی، انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، سیاحت، زراعت اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر انٹرن شپ پروگرام کے لیے مرکزی آن لائن پورٹل تیار کرنے اور ایک ہفتے میں فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ گریجویٹس کے انتخاب، تربیت اور انٹرن شپ پلیسمنٹ کے لیے جامع ضوابط اور گائیڈ لائنز مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے،گورنر پنجاب

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظائف کی ادائیگی کے لیے پیپر لیس اور آن لائن نظام وضع کیا جائے اور ہدایت کی کہ گریجویٹس کو وظائف کی بروقت اور حتی الامکان ایک ہی دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام میں اضلاع کی آبادی کے تناسب سے گریجویٹس کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ْ

مشیر تعلیم نے ہدایت کی کہ انٹرن شپ پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مربوط انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے اور گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری اور مسابقتی عملی تربیت فراہم کی جائے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پیما کے ماتحت سکولوں میں طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ،جعلی…

1 گھنٹہ ago

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں…

3 گھنٹے ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا

کراچی (سپیشل رپورٹر)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے…

4 گھنٹے ago

پی پی ایس سی نے اسسٹنٹ کمشنرز ، سیکشن افسران کے محکمانہ امتحان 2025 کے نتائج جاری کردئیے

لاہور(سپیشل رپورٹر) پی پی ایس سی نے اسسٹنٹ کمشنر ، سیکشن افسران کے محکمانہ امتحان…

5 گھنٹے ago

پنجاب میں پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کے لیے نیا نصاب تیار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے پرائمری کے طلبہ پر بڑھتے ہوئے تعلیمی دباؤ کو…

13 گھنٹے ago

یومِ اقبال، تعلیمی اداروں کے لیے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی / لاہو ر ( نمائندگان)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ اور حکومتِ پنجاب نے مفکرِ پاکستان،…

1 دن ago