پشاور (نیوزرپورٹر) خیبر پختونخوا صوبے کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحانات میں 300 سے زائد طلبہ پر یو ایم سی سمیت دیگر کیسز کے تحت کاروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک کئی ہزار طلبہ کے خلاف یو ایم سی سمیت مختلف کیسز درج کیے گئے ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں میٹرک امتحانات کے خاتمے کے بعد اب باقاعدہ طور پر پیپرز کی چیکنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے،
جس کے دوران نقل میں ملوث پکڑے جانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ متعدد طالبات کے خلاف بھی یو ایم سی سمیت مختلف کیسز بنائے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ان تمام کیسز کی باقاعدہ سماعت شروع ہو رہی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ طلبہ کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف امتحانی عمل کی خلاف ورزی پر کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ مزید برآں، امتحانی عمل میں کوتاہی یا معاونت پر بعض اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے
جس کے تحت ابتدائی طور پر 35 سے زائد اساتذہ کو امتحانات کے فرائض سے بلیک لسٹ قرار دیے جانے کی کارروائی جاری ہے کیونکہ ان اساتذہ پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…