Categories: تازہ ترین

کے پی کے پبلک سروس کمیشن امتحان میں ڈیجیٹل نقل کی کوشش ناکام،پانچ گرفتار

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے سیکنڈری سکول ٹیچر کے بھرتی امتحان میں جدید ڈیجیٹل آلات کے ذریعے نقل کرانے کی ایک بڑی کوشش کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس دھاندلی میں ملوث دو اہم ملزمان اور تین امیدواروں کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، گرفتار کیے گئے افراد ایک منظم اور بین الصوبائی گروہ کا حصہ ہیں، جو معصوم امیدواروں سے بھاری رقوم کے عوض امتحانی ہالز میں خفیہ ڈیجیٹل آلات کے ذریعے نقل کروانے کا دھندہ کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید ترین ڈیجیٹل چیٹنگ ڈیوائسز، وائرلیس مائیکرو ایئر پیس (خفیہ ہیڈ فونز)، موبائل فونز اور دیگر اہم تکنیکی شواہد برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مکروہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان، سہولت کاروں اور امتحان مراکز کے عملے کے ملوث ہونے کے پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ سرکاری بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے امتحانی مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

3 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

4 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

6 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

6 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

6 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

7 گھنٹے ago