اہم ترین

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم...

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف...

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور...

ویٹرنری یونیورسٹی میں بین الاقوا می پولٹری ایکسپو 2026 کے مو قع پر کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے باہمی اشتراک سے بین الا قوا می پولٹری ایکسپو 2026 کے حوالے سے پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد ایکسپو سینٹر لاہور میں کیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برا ئے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی، پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن چیف آرگنا ئزرIPEXڈاکٹر رانا سجاد ارشد ،کنوینر پولٹری سائنس کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری، چیئر مین IPEX ملک محمد شریف، مسٹرخلیل ستار، عبدالبا سط،چیف ایگزیکٹیو آفیسر صا بر پولٹری ڈاکٹر فقیر محمد صا بر، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ دنیا بھر سے سائنسدان، ماہر ین، قو می و بین الاقوا می تحقیق کار، محققین، پولٹری فارمرز، ویٹر نیرین،پولٹری پرو فیشنلز، سٹیک ہو لڈرز ، پولٹری صنعتکاروں،طلبہ ا ور اسا تذہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

خلائی تحقیق پر سپارکو مقابلے میں این ای ڈی اور فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ فاتح

افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی پولٹری صنعت غذائی تحفظ، روزگار اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، صنعت نے دیہی علاقوں کو صنعت، لیبارٹری اور مارکیٹ سے جوڑنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پولٹری صنعت ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ عالمی منڈیوں میں بھی اپنا مقام بنائے اس کیلئے برآمدی حکمت عملی ناگزیر ہے ۔اُ نہو ںنے کہا کہ پاکستان کو ایسی پولٹری صنعت کی ضرورت ہے جو زیادہ موثر انداز میں پیداوار کرے، عوام کو سستی غذائیت فراہم کرے اور عالمی معیار پر مسابقت کی صلاحیت رکھتی ہو۔

۔انہوں نے کہا کہ پولٹری صنعت کے لیے فیڈ اور دیگر ضروری خام مال کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے جبکہ سویا بین اور دیگر ضروری خام مال کی درآمد سے متعلق فیصلے واضح تقاضوں اور مقررہ مدت کے اندر کیے جانے چاہئیں تاکہ صنعت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی پولٹری مصنوعات ایسی ہونی چاہئیں جنہیں عالمی خریدار معیار اور مسابقتی قیمت کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر برآمدات کے لیے عملی روڈ میپ تیار کیا جائے گا

خلائی تحقیق پر سپارکو مقابلے میں این ای ڈی اور فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ فاتح

جس میں ترجیحی منڈیوں، ضروری منظوریوں، پیداواری استعداد اور متعلقہ ذمہ داریوں کا واضح تعین شامل ہوگا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ معیاری، مسابقتی اور برآمدی پیداوار کے فروغ سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں اپنے معیار اور بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک کی شناخت بننی چاہئیں۔

اُس مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ انسا نی جسم کوصحت مند توا نا رکھنے کے لیئے کاربو ہا ئیڈریٹ والی خوراک کی بجا ئے پروٹین والی خوراک کھانے کی زیا دہ ضرورت ہے اور اس حوا لے سے پولٹری گوشت اور انڈا پروٹین حاصل کرنے کا ایک آسان اور بہترین زریعہ ہے نیز

انہو ں نے لوگو ں کے ذہنو ں میں پولٹری گوشت اور انڈو ں کے بارے میں پا ئے جانے والے فر سودہ ابہام کو دور کرنے کی ضرورت و اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہو ں نے کہا کہ دور حا ضر میں مر غیو ں کی فارمنگ اور پیدا وار کو جانچنے سے متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلیئے مو با ئل ایپلیکیشن کا استعماال انتہا ئی ضروری ہے اور اس امر میں ایسے سائنٹفک کا موں کو فرو غ دینے اور آگے بڑ ھانے کی انتہا ئی ضرورت ہے۔

جامعہ کراچی، ڈاکٹر عبدالوہاب سوری شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ کے ڈائریکٹر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ پولٹری بیما ریو ں اور انفیکشن کو ختم کرنے کے لیئے اینٹی بائیو ٹکس ادویات کے متبادل پر سنجید گی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مر غیو ں کو بیماریو ں سے محفوظ رکھا جا سکے۔اُ نہو ںنے کہا ہر سال پولٹری سائنس کانفرنس کے انعقاد کے لیئے ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے شا نہ بشا نہ کام کرتی ہے

جس سے طلبہ کو پولٹری پرو ڈکشن سے متعلقہ دور حا ضر کا علم اور ایڈوانسمنٹ جاننے کا مو قع ملتا ہے۔
ملک محمد شریف نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پولٹری کے شعبے پر توجہ دی ہے جو ملک میں 15 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور مرغی کا گوشت اور انڈے پیدا کرتا ہے جو کہ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مزید تعاون کرے تو عوام کو سستی پروٹین دستیاب ہوگی، پاکستان کی گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوگا

اور ملک نمایاں طور پر زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔
عبدالباسط نے کہا کہ ملک کا پولٹری سیکٹر حکومت کی جانب سے ایک دن کے چوزوں پر عائد غیر ضروری ٹیکسوں اور خام گوشت پر سیلز ٹیکس کا سامنا کر رہا ہے، جس سے اس شعبے پر بوجھ پڑتا ہے، اورمرغی کے گوشت کی پیداوار بھی متا ثر ہوتی ہے۔ عبدالباسط اور خلیل ستار نے پولٹری سیکٹر پر عائد تمام غیر ضروری ٹیکسوں کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکہ، غیر ملکی طلبہ ورک پرمٹ فیس 70 ہزار ڈالرکرنے کا منصوبہ

اس سے قبل ڈاکٹر رانا سجاد ارشد نے پولٹری سائنس کانفرنس کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ماہرینِ تعلیم، محققین، پولٹری فارمرز/پیشہ ور افراد اور صنعت کاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پولٹری سیکٹر کی ترقی کے لیے اپنے تحقیقی کام، علم اور تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے شرکائ کو تین روزہ پولٹری کانفرنس کے اہداف، مقاصد، مختلف تکنیکی نشستوں اور پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری نے پولٹری سائنس کانفرنس کی اہمیت پر بات کی اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی فعال شرکت اور انتظامات کے سلسلے میں مخلصانہ کاوشوں پرویٹر نری یونیورسٹی کی قیادت، اساتذہ اور طلبائ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس طلبائ اور محققین کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین سے جدید ترین معلومات اور تجربات حاصل کرتے ہیں۔

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

پولٹری سائنس کانفرنس میں قومی و بین الاقوا می ماہرین نے شر کا کو شعبہ پولٹری میں ہو نے والی حا لیہ سا ئنسی تر قی ،انکیوبیشن فوٹو پیریڈ کا دورانیہ برائلر مرغیوں میں ہیچ کے بعد کی کارکردگی اور تناؤ ، برائلر پروڈکشن سسٹم میں ریکارڈ رکھنے کے لیے موبائل ایپلیکیشن کی ترقی، کمرشل برائلرز میں متعدی برسل بیماری اور چکن کی متعدی خون کی کمی انفیکشن،

جراثیم کے خلاف جراثیم کا تقابلی جائزہ، کمرشل پولٹری میں حالیہ وبائ سے مرغیوں، مالیکیولر کریکٹرائزیشن اور ناول IBV کی پیتھالوجی ، انفلوئنزاوائرل اور بیکٹیریل انفیکشن کی شرح ، پاکستان میں کمرشل برائلر اور لیئر پروڈکشن سسٹمز میں H9N2 ایویئن انفلوئنزا ویکسینیشن کا معاشی جائزہ سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر اپنے نالج اور تجر بات کی رو شنی میں اپنے اپنے خیا لات کا اظہا رکیا۔