اہم ترین

جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری

 کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی...

پشاور  کے اضلاع میں سکولوں کا معائنہ شروع

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں...

جرمنی پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت دے گا: جرمن سفیر

ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں...

ایمرسن یونیورسٹی ملتان ، اساتذہ کو 10 ماہ سے ایوننگ الاؤنسز کی عدم ادائیگی، تدریسی عملہ پریشان

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ایوننگ الاؤنسز کی ادائیگیاں تاحال نہ ہونے کے باعث اساتذہ

کے معاوضے گزشتہ 10 ماہ سے زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سمسٹر (فروری تا مئی) میں

اضافی تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو سینکڑوں اضافی لیکچرز اور امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے

معاوضے کئی ماہ گزرنے کے باوجود ادا نہیں کیے جا سکے۔

جامعہ کے متاثرہ اساتذہ کو مبینہ طور پر فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز پیش کیا جا رہا ہے، جس پر تدریسی عملے

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

میں شدید تشویش و اضطراب پایا جاتا ہے۔ متاثرہ اساتذہ کا موقف ہے کہ وائس چانسلر اور ان کی انتظامی ٹیم کے

بعض ارکان ایوننگ الاؤنسز کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کرتے رہے ہیں، جبکہ 30 اپریل کو عہدے کا چارج

سنبھالنے والے موجودہ وائس چانسلر کے انڈر بھی اس اہم مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکا۔

معاوضوں کی مسلسل عدم ادائیگی اور انتظامی رویے کے باعث متعدد اساتذہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ستمبر

سے شروع ہونے والے نئے سمسٹر کے لیے ایوننگ پروگرام میں تدریسی ذمہ داریاں قبول کرنے سے گریز کیا ہے اور دوبارہ

درخواستیں جمع نہیں کرائیں۔ اس صورت حال کی وجہ سے یونیورسٹی کے تدریسی امور اور ایوننگ پروگرام کے تسلسل

پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے