پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں سرکاری و نجی سکولوں کا معائنہ شروع کر دیا گیا ہے.
کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایات پر پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر
میں انتظامی افسران کی جانب سے سکولوں کے معائنے جاری ہیں.
ہنگو، سکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا
معائنے کے دوران سکولوں کی عمارتوں کی حالت، تعمیراتی معیار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے. اس
اقدام کا مقصد سکولوں میں حادثات کی روک تھام، عمارتوں کے حفاظتی معیار کو یقینی بنانے اور بچوں کو محفوظ و
سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے.