اہم ترین

جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری

 کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی...

پشاور  کے اضلاع میں سکولوں کا معائنہ شروع

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں...

جرمنی پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت دے گا: جرمن سفیر

ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں...

ڈی آئی خان، محکمہ تعلیم کے 35 گھوسٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ، تنخواہیں واپس کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ حصوصی) ضلعی تعلیمی افسر ڈیرہ اسماعیل خان نے مبینہ جعلی تقرریوں، فرضی

ملازمین اور سرکاری خزانے سے تنخواہوں کی وصولی کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے 35 ملازمین کی تقرریوں کو

کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان سے وصول شدہ تنخواہیں سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے

ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکماتی جانچ پڑتال کے دوران بعض ملازمین کی تقرریوں، سروس ریکارڈ، جائے تعیناتی اور

تنخواہوں کی ادائیگی کے قانونی جواز پر سوالات سامنے آئے۔ بعض افراد کے سروس ریکارڈ، تقرر نامے اور دیگر ضروری

کوائف متعلقہ دفتر میں دستیاب نہیں تھے، جبکہ ان کے نام سرکاری پے رول پر موجود تھے اور تنخواہیں بھی وصول

کی جا رہی تھیں۔ بعض افراد نے مبینہ طور پر جعلی تقرر نامے پیش کر کے سرکاری ملازمت حاصل کی اور تنخواہیں

وصول کیں، جبکہ وہ ضلع میں یونین کونسل کی بنیاد پر پی ایس ٹی (بی پی ایس 12) کی اسامیوں کے لیے 23

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، تنخواہوں کی واپسی کا حکم

اور 24 اپریل 2022ء کو منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے یا میرٹ پر کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ محکماتی

کارروائی کے ابتدائی مرحلے میں متعلقہ افراد کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دینے کے لیے اخبارات میں اظہارِ وجوہ

کے نوٹس شائع کیے گئے جس میں وہ ناکام رہے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) سیده انجم نے مجاز

اتھارٹی کی حیثیت سے متعلقہ افراد کے تقرری احکامات منسوخ کرنے اور ان کی ابتدائی تقرریوں کو ابتدا ہی سے

کالعدم قرار دینے کا حکم دیا۔