ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں "جرمن کلچرل سنٹر” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس
کی مہمانِ خصوصی پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر جرمن کلچرل سنٹر کا افتتاح
کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اعلٰی تعلیم کے لیے آنے والے پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے بہترین سہولیات میسر ہیں اور وہاں تعلیم
جامعہ تربت کے فارغ التحصیل طلباء کے لیے المنائی نیٹ ورکنگ کا آغاز
حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کو جرمن حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور رہنمائی دی جائے گی۔
۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے، جرمن کلچرل سنٹر کا دورہ کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب
میں رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شجیع الرحمن، معروف سفارت کار خیام اکبر، بریگیڈیئر معین الدین، سابق
ڈپٹی میئر رانا شاہد الحسن، خواجہ فاضل، میاں خاور، پروفیسر محمد خان، محمود حسین ڈوگر سمیت دیگر اساتذہ
کرام اور سٹوڈنٹس موجود تھے۔