کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر تقریباً 20 ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے سلسلے میں داخلہ فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں دلچسپ اور اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے 11 ستمبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 6,669 امیدوار شریک ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ برس تعلیمی سیشن 2026 کے داخلوں کے لیے 7 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 500 کم ہے۔ مزید برآں، اس سال انٹری ٹیسٹ میں 2,832 امیدوار 50 مارکس لے کر ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 40 فیصد کے پاس رہا۔ تاہم یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار سے کیے گئے تجزیے کے مطابق 6 مختلف شعبہ جات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا مجموعی تناسب کم رہا، جس کے سبب ڈاکٹر صائمہ اختر کی سربراہی میں قائم داخلہ کمیٹی نے ان شعبوں میں پاسنگ پرسنٹیج 50 سے کم کر کے 25 مارکس تک کر دی اور 3,255 طلبہ کو 1,400 نشستوں پر داخلے آفر کیے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری