کوئٹہ ( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارے عوام کا مستقبل ہیں، اس لیے وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ آج کا دور تعلیم، علم، ٹیکنالوجی اور ہنر کا دور ہے اور تعلیم ہی وہ واحد طاقت ہے جو انسان اور معاشرے کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا مستقبل محض نعروں سے نہیں بدلتا، بلکہ تعلیم، کتاب، قلم، محنت، اعلیٰ کردار اور مسلسل کوششوں ہی سے اقوام کی تقدیر بدلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر اقوام کا مقابلہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ قلم اور علم کی طاقت سے کرنا ہوگا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ جب وہ کامیابی حاصل کر کے اعلیٰ و اچھے عہدوں پر پہنچیں تو اپنی کامیابی کو صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے علم، تجربے اور مقام کو عوام اور بلوچستان کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کی صحیح رہنمائی کریں اور ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …