کراچی (سٹاف رپورٹر) شکارپور میں خاتون استاد سے فون پر گفتگو کے دوران غیر مناسب رویے اور نازیبا الفاظ کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے احکامات پر فوری پیش رفت کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز اسکول آغا سلیم کے متعلقہ استاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو معاملے کی باقاعدہ اور شفاف انکوائری کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے واضح ہدایت کی ہے کہ خاتون استاد سے غیر مناسب رویے اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر ملوث استاد کے خلاف رولز کے مطابق سخت سے سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …