Categories: تازہ ترین

تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی زوال اور یونیورسٹیوں کی خراب معاشی و انتظامی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پیدا تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے اور ہم نے اپنے سارے تعلیمی نظام کو خراب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو دوسری ترجیح میں رکھا ہے جبکہ پہلے ترجیح میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ نے بہت نمبر لیے ہیں، تاہم اب انہیں فی سمسٹر کی فیس کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے تو پھر وہ داخلے نہیں لے سکتے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی سے ایچ ای سی کی اسکالرشپ حاصل کرنے والے لنکا اقبال سمیت 90 سے زائد طلبہ کے کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صوبے نے تعلیمی ترجیحات کو بیک برنر پر ڈال دیا ہے اور زور و شور اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کی زمینوں کو کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کو کوڑیوں کے دام پر کرائے پر دیا جا رہا ہے جو ناقابلِ قبول ہےسماعت کے دوران اہم نکات

سکولوں سے باہر ایک لاکھ بچوں کو تعلیمی نظام میں لے آئے ہیں۔سردار علی شاہ

درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 90 سے زائد طلبہ کو ایچ ای سی اسکالرشپ کی مد میں رقم دینی باقی ہے، باؤنڈ کورٹ نے ااسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عاطف علی کا بیان انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں کچھ وقت دیں، ہم اس مسئلے کا راستہ حل کر دیں گےانہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کو اس وقت 99 ارب سے زیادہ کا خسارہ آ رہا ہے اور گزشتہ ماہ بھی انہیں لگ بھگ 90 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا تھا

چیف جسٹس کے ریمارکس چیف جسٹس نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی بیش قیمت زمینوں پر لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور نام برائے نام کرایہ دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے بہت سے شعبے بند ہو رہے ہیں اور اس میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں بھی غیر ضروری کی گئی ہیں

جی سی یونیورسٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب

ملازمین کی کمی اور عدم تقرری اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سال 2012 کے بعد کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی اور صرف انتظامی ممبران بھرے گئے ہیں، اب بھی ان کے پاس فیکلٹی ممبران کی کمی ہے

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اس کا مستقل حل نکالا جائے کیونکہ حکومتوں کے پاس فنڈز نہیں ہیں اور کالجوں میں سمسٹر کی فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے طلبہ داخلہ نہیں لے پا رہے، جو کہ ایک المیہ ہے۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے طلبہ کا مسئلہ حل کریں اور ایچ ای سی کو بھی نوٹس جاری کر دیا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی کوریا میں طلبا کے امتحان کی خاطر پورے ملک کی فضائی ٹریفک روک دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…

53 منٹس ago

فیصل آباد، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن ڈی گراؤنڈ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…

2 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…

2 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23 واں کانووکیشن (تقسیم اسناد) جمعرات 19…

2 گھنٹے ago

پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ  نے نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کے…

2 گھنٹے ago

ایبٹ آباد، جامعہ کامسیٹس کے 300 طلبہ کے وظائف التوا کا شکار

ایبٹ آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے 300 سے زائد طلبہ کے تقریباً…

2 گھنٹے ago