KPK
سرحدی کشیدگی کے باعث خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
پشاور (نیوز رپورٹر) افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی اور سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں سرحد کے قریب واقع درجنوں سرکاری سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حفاظتی اقدامات:
حکام کے مطابق یہ فیصلہ سرحد پر جاری حالیہ کشیدگی کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔
سیکورٹی خدشات:
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے باعث سرحدی پٹی پر واقع اضلاع میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ سیکورٹی فورسز حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کلیئرنس ملنے کے بعد ہی سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…