پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ نگرانی اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے گلوبل ورچوئل سکول کے تحت صوبے بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں عالمی زبانوں کے کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت طلبہ کو انگریزی، فرانسیسی، جرمن، چینی، کورین اور جاپانی زبانوں کے کورسز کرائے جائیں گے، جن کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری تعلیم خالد خان، میجنگ ڈائریکٹر قیصر عالم، پرنسپل گلوبل ورچوئل سکول ڈاکٹر عدنان امین سمیت محکمہ تعلیم اور فاؤنڈیشن کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
گلوبل ورچوئل سکول کے قیام اور ان کورسز کے آغاز کا بنیادی مقصد صوبے کے ہر بچے کو عالمی معیار کی معیاری تعلیم اور جدید زبانیں سیکھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مستقبل کو روشن اور مضبوط بنایا جا سکے
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر…
شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…