Categories: سکولز

سندھ میں پرائمری اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ آن لائن کرنے کی ہدایت

کراچی (سپیشل رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے روایتی کاغذی کارروائی کا خاتمہ کرتے ہوئے پرائمری اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ترقیوں کے عمل کو شفاف، تیز اور آسان بنانا ہے۔

فیصلے کے تحت گریڈ 14 کے تمام پرائمری اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن نے سندھ کے تمام ڈویژنز کو 15 روز کے اندر سینیارٹی لسٹ ویب سائٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت صوبے کے تمام 6 ڈویژنز کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سینیارٹی لسٹ آن لائن ہونے اور اس کی حتمی تکمیل کے بعد پرائمری اساتذہ کو گریڈ 16 میں بطور ہائی اسکول ٹیچر (HST) ترقی دینے کا عمل باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مزید واضح کیا ہے کہ ترقیوں سے متعلق اساتذہ کے تمام اعتراضات و تحفظات بھی آن لائن پورٹل پر وصول کیے جائیں گے اور ان کے ازالے کا طریقہ کار بھی مکمل طور پر آن لائن اور شفاف انداز میں انجام دیا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

2 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

2 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

3 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

3 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

3 گھنٹے ago