پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سوشل ویلفیئر، عشر، زکوٰۃ و بہبودِ نسواں ملک لیاقت علی خان نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ایک ماہ کے اندر خصوصی (معذور) بچوں کے لیے اسکول قائم کرنے اور رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان بنگرام میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، عشر، زکوٰۃ و بہبودِ نسواں محمد صالح خان، اے ڈی سی علی شیر خان، نیاز محمد خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اہم نکات
اساتذہ کی تعیناتی اور رجسٹریشن ایک ہفتے کے اندر اسکول کے لیے اساتذہ کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی طور پر بصارت سے محروم اور گونگے و بہرے بچوں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی تاکہ خصوصی ضروریات کے حامل بچے تعلیم حاصل کر کے خود کفیل ہو سکیں۔
بحالی مرکز اور دارالامان
ضلع میں ضرورت کے مطابق ایک بحالی مرکز اور دارالامان کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔
خود روزگار اور امداد
پی ٹی آئی حکومت کا مقصد خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے تاکہ انہیں بھیگ نہ مانگنی پڑے۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے ایک بیوہ کو سلائی مشین، ایک خصوصی فرد کو الیکٹرک وہیل چیئر اور 10،10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
پریس کلب کا دورہ
تقریب کے بعد صوبائی مشیر نے بنگرام پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…