Categories: بریکنگ نیوز

لاہور میں افسوس ناک واقعہ نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے جاں بحق

لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر میں قائم نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک منہدم ہونے سے 14 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت ایک خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر کے اندر موجود تھے

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع شام 4:45 بجے موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کیا گیا۔اب تک 5 سے 6 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد 2 بچوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 4 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معصوم بچے روزمرہ کے معمول کے مطابق اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران یہ قیامت ٹوٹ پڑی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ٹیوشن سینٹر کی بالائی (اوپری) منزل پر تعمیراتی کام چل رہا تھا، جبکہ بچے گراؤنڈ فلور پر پڑھائی میں مصروف تھے۔ تعمیراتی بوجھ یا غفلت کی وجہ سے چھت زمین بوس ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیوشن سینٹر چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد تمام حقائق پبلک کیے جائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے انہیں ہر ممکن اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات دینے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل اسی نوعیت کا ایک واقعہ ملتان میں بھی پیش آیا تھا جہاں سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے وہاں بھی بالائی چھت پر تعمیراتی کام جاری تھا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی ابتر صورتحال سامنے آئی…

44 منٹس ago

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی میں سنگین انتظامی عدم مساوات…

1 گھنٹہ ago

میلسی، 18 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے باوجود گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز دوکوٹہ 4 سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا

میلسی (ایجو کیشن رپورٹر) میلسی کے نواحی علاقے چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں طالبات…

3 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز…

5 گھنٹے ago

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  نوابشاہ کے ترجمان نے اعلان…

5 گھنٹے ago

جی سی یو لاہور کے طالب علم کی 1100 کلومیٹر طویل ’لاہور تا سکردو‘ دوڑ چھٹے روز میں داخل یہ تاریخی مہم پاک فوج اور شہدائے وطن کے نام!

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ نفسیات کے طالب علم…

15 گھنٹے ago