QS World University Rankings
35 جامعات کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2026 میں شامل
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان کے ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے لیے قابل فخر دن کیو ا یس انٹرنیشنل سبجیکٹ رینکنگ 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس سال پاکستان کی ریکارڈ 31 سرکاری اور 4 نجی شعبے کی جامعات نے عالمی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
رینکنگ کے مطابق، پاکستان کے زیادہ تر تعلیمی ادارے بین الاقوامی سطح پر 200 سے 400 کے بہترین بریکٹ میں رہے ہیں، جو کہ عالمی تعلیمی معیار کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والی جامعات
رینکنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں نسٹ (NUST)، یو ای ٹی لاہور، کامسیٹس (COMSATS)، پیاس (PIEAS)، قائد اعظم یونیورسٹی (QAU)، پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو لاہور، بی زیڈ یو ملتان، آئی یو بی (IUB)، زرعی یونیورسٹی، لمز (LUMS)، کراچی یونیورسٹی، آئی بی اے کراچی، آغا خان یونیورسٹی (AKU)، حبیب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان اور جامعہ پشاور شامل ہیں۔
ایچ ای سی کی کاوشوں کا اعتراف
ماہرینِ تعلیم نے اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلرز، ریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خاص طور پر قومی "ایچ ای سی رینکنگ کمیٹی” کی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس نے ملک میں عالمی مقابلے کا رجحان پیدا کیا اور اداروں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق، جلد ہی ایچ ای سی کی سطح پر ان 35 اداروں کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…