لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی متعلقہ تحصیلوں کے اسکولوں کے تفصیلی دورے کیے اور وہاں موجود سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
دوروں کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے اسٹاف اور طلباء کی حاضری، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی کے انتظامات، پینے کے صاف پانی، واش رومز، کمپیوٹر لیبز اور تدریسی معیار کی جانچ پڑتال کی۔
اس کے علاوہ اسکولوں میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں، کلاس رومز اور دیگر درپیش مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی، جس کی رپورٹ فوری حل کے لیے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروائی جا رہی ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں
پینے کے صاف پانی اور مناسب صفائی ستھرائی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
خطرناک قرار دیے گئے کلاس رومز کو فوری طور پر خالی کروایا جائے۔
کنسٹرکشن سائٹس پر سیفٹی ایس او پیز (SOPs) پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
واش رومز کی صفائی، ٹوٹے نلکوں کی مرمت، کلاس رومز میں لائٹس و پنکھوں کی فعالیت، وائٹ واش اور فرنیچر کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی حفاظت پر ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی نافذ ہے
اور خطرناک کلاس رومز کو فوری بند کر کے ان کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسکولوں کے سرپرائز وزٹ جاری رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سوات (ایجو کیشن رپورٹر) سوشل میڈیا پر طالب علم کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پر…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں وزیراعظم یوتھ…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہوم اسٹیشن سے باہر امتحانی یا پریکٹیکل…
لاہور (سپیشل رپورٹر) سرکاری سکولوں اور دفاتر میں حادثات، ہنگامی حالات اور کسی بھی غیر…
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں نئی "سکِلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اتھارٹی" بنانے کا فیصلہ چند…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی احتساب بیورو (نیب) کے…