کراچی، سکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)کراچی میں وزیر تعلیم نے سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے
استعمال پرسخت پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایات پر نجی سکولوں کو حفاظتی احکامات جاری
کر دیے گئےہیں جن کے تحت سکول وینز میں غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول کی فراہمی پر بھی پابندی عائد ہے۔ وزیر
تعلیم کیجانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوتلوں اور کین کے ذریعے گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کرنا انتہائی
خطرناک ہے،
کون بنے گا ایک دن کا کمشنر؟ فیصل آباد ڈویژن میں مقابلے کا امتحان
جبکہ سکول وینز میں مقررہ گنجائش سے زائد طلبہ کو بٹھانے اور وین کے فٹ بورڈ پر کھڑا کر کے سفر کرانے پر بھی
مکمل پابندی ہوگی۔ مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ سکول ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس
سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی کاپی گاڑی میں موجود ہونا ضروری ہے، اور حفاظتی ہدایات کی خلاف
ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ طلبہ کی جان و سلامتی پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن مقابلے…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم قائد اعظم یونیورسٹی میں سرچ اور سلیکشن کمیٹی کی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کوتھم کالج جوہر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ترکیہ کے 103 ویں یومِ…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 11 مئی 2026 کو کاغذی کارروائی سے پاک…