اہم ترین

جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری

 کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی...

پشاور  کے اضلاع میں سکولوں کا معائنہ شروع

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں...

جرمنی پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت دے گا: جرمن سفیر

ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں...

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی طلباء گروپوں میں جھگڑا، ایک شدید زخمی

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم

زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شعبہ اکنامکس کی کینٹین پر طالب علم عبداللہ اپنے کلاس فیلو محمد احمد کے ساتھ

موجود تھا کہ اسی اثناء میں شعبہ ویٹرنری سے تعلق رکھنے والا ایم ایس ایف کا طالب علم جواد اپنے دیگر نامعلوم

ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا۔

ملزمان نے کینٹین پر بیٹھتے ہی عبداللہ اور محمد احمد پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور شدید گالم گلوچ کی۔ اس

ناگہانی جھگڑے کے دوران طالب علم عبداللہ کے سر پر شدید چوٹ آئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

نواز شریف زرعی یونیورسٹی، بین الاقوامی کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کانفرنس کا انعقاد

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی سکیورٹی کے اہلکار موقع پر پہنچے، تاہم سیکیورٹی عملے کو آتا دیکھ کر نامزد

ملزم جواد اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں زخمی طالب علم عبداللہ کو فوری

طور پر بی زیڈ یونیورسٹی کی ڈسپنسری منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔