اہم ترین

جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری

 کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی...

پشاور  کے اضلاع میں سکولوں کا معائنہ شروع

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں...

جرمنی پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت دے گا: جرمن سفیر

ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں...

وزیراعلیٰ پنجاب کا کنیئرڈ کالج کی طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اور 5 بسوں کا اعلان

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کنیئرڈ کالج کے 89ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے

طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اور 5 بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کی بیٹیوں کی

حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور پنجاب کو ایک ‘وویمن فرینڈلی’ صوبہ بنا دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ماضی میں لڑكوں کے لیے 70 فیصد اور لڑکیوں کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص

ایمرسن یونیورسٹی ملتان ، اساتذہ کو 10 ماہ سے ایوننگ الاؤنسز کی عدم ادائیگی، تدریسی عملہ پریشان

تھا، لیکن اب ہر سرکاری سکیم میں سب کے لیے یکساں اور برابر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو

مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے کم یا پیچھے نہیں ہیں، اور اگر وہ محنت کریں تو وہ ملک کی وزیراعلیٰ، وزرا،

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر بھی فائز ہو سکتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے روٹس کو طالبات کے اصرار پر بڑھایا گیا ہے اور ان بسوں میں سی سی

ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ہراسانی کی روک تھام کے لیے پینک بٹن بھی نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا

کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔