Categories: سکولز

اساتذہ کی ریگولرائزیشن، معاملہ اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل ملتوی، 2000 سے زائد اساتذہ متاثر

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا میں دو ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کے عمل میں بعض قانونی معاملات سامنے آنے کے باعث اس معاملے کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق، صوبائی کابینہ نے 2000 سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی تھی اور اسے حتمی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جانا تھا، جس کے بعد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری ہونا تھا
تاخیر کی اہم وجوہات:

جامعہ بلوچستان کو مالی مشکلات کے حل کے لیے 502 ملین روپے کا بلا سود قرضہ فراہم“

قانونی پیچیدگیاں سرکاری ذرائع کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 2,000 سے زائد اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے معاملے پر کچھ قانونی نکات طے نہیں ہو سکے ہیں بیرونِ ملک منتقلی مستقل کیے جانے والے اساتذہ میں سے بعض بیرونِ ملک منتقل ہو چکے ہیں

انکوائریاں جاری بعض اساتذہ کے خلاف انتظامی و دیگر انکوائریاں بھی زیرِ التوا ہیں، جس کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا تاریخی کارنامہ، لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل

لاہور/سکردو(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے ہونہار طالب علم اور نوجوان ایتھلیٹ…

5 گھنٹے ago

گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج روڈ بلاک، ٹریفک معطل

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ اور…

5 گھنٹے ago

دانش یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت، وزیراعظم کا میرٹ کی بالادستی اور معیاری تعلیم پر زور

  (سپیشل رپورٹر)اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہونہار اور…

5 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پنجاب، کلاس فور کی دو ہزار اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)راولپنڈی محکمہ تعلیم پنجاب نے کلاس فور کی 2,000 اسامیاں ختم کرنے کا…

5 گھنٹے ago

"آن لائن رجسٹریشن اور اسناد کی تصدیق ،،پیرا ڈیجیٹل سروسز” کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نجی تعلیمی اداروں کے…

6 گھنٹے ago

جامعہ بلوچستان کو مالی مشکلات کے حل کے لیے 502 ملین روپے کا بلا سود قرضہ فراہم“

کوئٹہ(سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جامعہ…

6 گھنٹے ago