ایکسکلوسیو نیوز

بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہی اقوام پائیدار ترقی حاصل کرتی ہیں جو تعلیم، بالخصوص بچپن کی ابتدائی تعلیم و تربیت کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اور مؤثر آواز بلند کریں تاکہ اس میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "ارلی چائلڈ ہُڈ ڈیولپمنٹ” کے موضوع پر منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیادی اینٹ ہے اور اس مرحلے پر معیاری تعلیم، سازگار ماحول اور مؤثر تربیت بچوں کو مستقبل کا ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بناتی ہے۔

کانفرنس میں شریک قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم نے اس امر پر زور دیا کہ ابتدائی عمر میں سیکھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے، اس لیے بچوں کی ذہنی، جذباتی اور سماجی نشوونما پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ ای سی ڈی مراکز کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اساتذہ کی تربیت اور والدین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ کھیل کے ذریعے سیکھنے کو فروغ دیا جائے۔
ماہرین کے مطابق ابتدائی تعلیم میں ٹیکنالوجی کا متوازن استعمال بھی اہم ہے، تاہم بچوں کی فطری نشوونما کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔


کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ظفر مرزا، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، نصرالدین روپانی، پروفیسر محمد رفیق طاہر، پرنیل آئرنٹ سائیڈ اور ڈاکٹر ایلن ٹاؤن، ڈاکٹر خدیجہ خان سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔
دو روزہ کانفرنس ہائبرڈ طرز پر منعقد کی گئی جس میں پلینری سیشنز، پوسٹر پریزنٹیشنز، پیرالل سیشنز اور راؤنڈ ٹیبل مباحثے شامل ہیں۔ یہ کانفرنس وزارت منصوبہ بندی و ترقی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، روپانی فاؤنڈیشن، پاکستان الائنس فار ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ، یونیسف اور دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

28 منٹس ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

49 منٹس ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

19 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

19 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

19 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

21 گھنٹے ago