لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موثر دفتری انتظام، گورننس کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جامع "پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
پروگرام کے تحت کالجز کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو جدید انتظامی و دفتری امور کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، سپورٹنگ سٹاف، کلیریکل سٹاف اور ٹیچنگ فیکلٹی کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں کا پورا ڈھانچہ جدید تقاضوں کے مطابق استوار ہو سکے۔
تربیت کے بنیادی اہداف:
موثر دفتری انتظام: شرکاء کو دفتری امور کی روانگی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور انتظامی حکمتِ عملی سے متعلق جدید گر سکھائے جائیں گے۔
ادارہ جاتی کارکردگی: تمام شعبہ جات میں کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنا کر اداروں کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔
گورننس اور ذمہ داریاں: بہتر انتظامی کنٹرول اور شفافیت کے لیے تمام عہدیداروں کو ان کے باضابطہ کردار اور بنیادی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد کالجز میں انتظامی انضباط قائم کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو ایک مربوط اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔
بونیر (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف بونیر میں "بین" اور "آفاق" کے اشتراک سے تعلیمی معیار…
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کل…
کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے،…
خانیوال (خصوصی رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس خانیوال میں اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کلرک عبدالرحمٰن…
>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں عوامی رائے کے موثر تجزیے کے لیے معروف ادارے…