بونیر (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف بونیر میں "بین” اور "آفاق” کے اشتراک سے تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر جمشید علی اور صدر بین نثار احمد خان نے ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر جمشید علی اور صدر بین نثار احمد خان نے کہا کہ اے آئی اور کمپیوٹر کے اس جدید دور میں والدین کو اپنے بچوں کی بہتر تربیت اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کوششیں اور نگرانی انتہائی اہم ہے۔
دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں مختلف نجی اور سرکاری سکولوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور خواتین سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں…
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کل…
کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے،…
خانیوال (خصوصی رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس خانیوال میں اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کلرک عبدالرحمٰن…
>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں عوامی رائے کے موثر تجزیے کے لیے معروف ادارے…